Nawaz Sharif issued orders to reduce public problems and inflation.

عوامی مسائل اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے نواز شریف نے احکامات جاری کر دیے۔

عوامی مسائل اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے نواز شریف نے احکامات جاری کر دیے۔

لاہورپاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی قائد نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات ملک و قوم کیلئے ہیں لیکن دوسری طرف ذاتی مفادات، ملک اور اداروں کو بدنام کرنے کی جنگ ہے، جنہوں نے ملک کو ساڑھے تین سال نقصان پہنچایا ان کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں فوری طور پر عوام کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ملک و قوم کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔




اشتہار


اشتہار