پیٹرول کے بارے بڑی خبر آگئی

پیٹرول کے بارے بڑی خبر آگئی


حکومت نے آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے تک سستا پٹرول سکیم مؤخر کر دی ہے۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سستا پٹرول سکیم پر اپنا مؤقف شاید آئی ایم ایف کو اچھی طرح نہیں بتا سکے، اس لیے سستا پٹرول سکیم پر عملدرآمد کو آئی ایم ایف تحفظات دور کرنے تک مؤخر کر دیا ہے۔


علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد بڑھنے کے ساتھ قیمتوں میں واضح کمی آئی گی، تاہم معاہدے کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے سے فی الحال اجتناب کیا جا رہا ہے، روس سے تیل کا ایک اور کارگو منگوا رہے ہیں۔  



مصدق ملک نے مزید کہا کہ موجودہ ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے کی ایک پالیسی ہے، دوسری پالیسی نئی ریفائنریز لگانے کی ہے جس کو منظوری مل چکی ہے۔ پہلی پالیسی کے تحت چند مہینوں میں ہی ریفائنریز میں 14 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا معاملہ طے پا جائے گا۔ پرانی ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق وزراتِ خزانہ کے تحفظات کو دور کریں گے، کیونکہ ریفائنریز کی اپ گریڈیشن سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہو گا۔









اشتہار


اشتہار