رانا ثناء اللہ خواتین سے بدسلوکی کے خوفناک واقعات کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے

Rana Sanaullah is trying to hide the horrific incidents of mistreatment of women

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شک تھا تو اس سند یافتہ مجرم کی یہ پریس کانفرنس ایسے تمام شکوک و شبہات کو دور کر دیئے کیوں کہ وہ واضح طور پر میڈیا میں ہونے والی خوفناک کہانیوں کو چھپانے اور پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے جب وہ پرامن احتجاج کے اپنے حق کا استعمال کر رہی تھیں۔



گزشتہ شب ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جو گفتگو پکڑی ہے، 

وہ پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی سے متعلق ہے جس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا، گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائے، 

مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایا جائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، منصوبہ بنایا گیا کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو۔


وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے اب انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے، عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے، یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا، 

اسی طرح نو مئی کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، میں اس گمراہ ٹولے اور اس کے سرغنہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، جس نفرت کو عمران خان نے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں جلایا، اس نفرت کی آگ میں آج وہ خود ہی جل گیا ہے۔






اشتہار


اشتہار