پی سی بی کی آئی سی سی کا مجوزہ مالیاتی ماڈل منظور نہ کرنے کی دھمکی


پی سی بی کی آئی سی سی کا مجوزہ مالیاتی ماڈل منظور نہ کرنے کی دھمکی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا مجوزہ مالیاتی ماڈل منظور نہ کرنے کی دھمکی دےدی.


سربراہ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نےغیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی بتائے ماڈل کس طرح بنایا گیا؟ مالیاتی تقسیم کے اعداد وشمار کیسے طےکیےگئے؟ جب تک وضاحت نہیں ہوگی ہم ماڈل منظور نہیں کریں گے۔

گزشتہ دنوں غیرملکی میڈیا نے آئی سی سی کا آئندہ چار سال کی مالیاتی تقسیم کا ماڈل پیش کیا تھا جس کے تحت آئی سی سی کی سالانہ چھ سو ملین ڈالر آمدنی کا اڑتیس اعشاریہ پانچ فیصد حصہ بھارت کو ملنا ہے جب کہ پاکستان کوصرف پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصدحصہ ملےگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا انڈین کرکٹ کونسل؟ آئی سی سی نے آئندہ چارسال کیلئےمجوزہ مالیاتی ماڈل کی تقسیم میں بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔

افغانستان کو سب سےکم دو اعشارہ آٹھ فیصد حصہ دیا جائےگا جب کہ ایسوسی ایٹ ممبرز میں صرف سرسٹھ اعشاریہ ایک چھ ملین ڈالرز بانٹیں جائیں گے۔ بھارت کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا سب سےزیادہ ریونیو حاصل کریں گے۔









اشتہار


اشتہار