ایمازون اور گوگل سرچ انجن کا خاتمہ ؟ بل گیٹس نے خبردار کردیا

End of Amazon and Google search engine? Bill Gates warned



گوگل سرچ انجن کو انٹرنیٹ کا حکمران تصور کیا جاتا ہے مگر ایک نئی ٹیکنالوجی بہت جلد اس کے خاتمے کا باعث بن جائے گی،یہ پیشگوئی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کی اور ساتھ ہی اس ٹیکنالوجی کا نام بھی بتادیا۔


سان فرانسسکو: مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پیش گوئی کی ہے کہ بہت جلد گوگل سرچ کا خاتمہ ہوجائے گا۔


گوگل سرچ انجن کو انٹرنیٹ کا حکمران تصور کیا جاتا ہے مگر ایک نئی ٹیکنالوجی بہت جلد اس کے خاتمے کا باعث بن جائے گی،یہ پیشگوئی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کی اور ساتھ ہی اس ٹیکنالوجی کا نام بھی بتادیا۔


سان فرانسسکو میں منعودہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے خیال ظاہر کیا کہ اگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا ارتقا موجودہ رفتار سے جاری رہا تو مستقبل قریب میں گوگل سرچ اور ایمازون جیسی سروسز ماضی کا قصہ بن جائیں گی۔


انہوں نے کہا کہ اگر ایک نیا اے آئی ٹول انسانی سوچ کے انداز، ضروریات اور احساسات کو سمجھنے کے قابل ہوگیا تو اس سے انسانی رویئے بھی تبدیل ہو جائیں گے، پھرآپ پھر کبھی سرچ سائٹ پر نہیں جائیں گے اور نہ ہی کبھی ایمازون کا رخ کریں گے۔


بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس لوگوں کو ملازمتوں سے محروم کر سکتے ہیں جبکہ طاقتور اے آئی ٹولز سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بزنس ماڈلز بھی متاثر ہوں گے۔


بل گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے انقلاب برپا کرنے والے اے آئی ٹول کی تیاری میں قائدانہ کردار ادا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت مایوسی ہوگی جب مائیکرو سافٹ ایسا نہ کرسکے۔














اشتہار


اشتہار