شیریں مزاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

شیریں مزاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

 سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شیریں مزاری نے پی ٹی آئی کو چھوڑنےکا اعلان کر دیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو پر حملے کی سب کو مذمت کرنی چاہئے، پی ٹی آئی سمیت ۔کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گی

 9مئی کے واقعات پر سب کو مذمت کرنی چاہیےمیں بھی کرتی ہوں، 12روز کے دوران گرفتاری اور رہائی کے چکر میں میری صحت پر اثر پڑا، اب سیاست نہیں سب سے پہلے میرا خاندان ہے،  اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی بھی جمع کروادیا ہے۔


ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

12 روز تک میری گرفتاری کے سلسلے سے مجھ سمیت میرے خاندان کو کھٹن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، مجھے بار بار گرفتار کیا گیا، اس دوران میری صحت کافی متاثر ہوئی ہے

 میرے لیے میری فیملی، میری والدہ، میرے بچے، اور میری صحت زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اب سے براہ راست سیاست چھوڑ رہی ہوں، میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو  خیر آباد کہہ رہی ہوں

 آج کےبعد میں سیاست کا حصہ نہیں بنوں گی۔ واضح رہے کہ شیریں مزاری کو سانحہ 9 مئی کے بعد کئی مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔






اشتہار


اشتہار