پاکستان اور روس کے درمیان کارگو سروس کا آغاز ہوگیا

Cargo service started between Pakistan and Russia

 پاکستان اور روس کے درمیان سمندری راستہ کے ذریعہ براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہوگیا ہے اورروس کی بندر گاہ سینٹ پیٹرز برگ سے پہلا روسی کارگو جہاز براہ راست 25 مئی کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔

اس سروس کے آغاز سے پاکستان کے برآمدات کنندگان کے لئے روس سے سمندری تجارت کی بڑی سہولت حاصل ہو

 براہ راست سمندری کورگو سروس شروع ہونے سے روس سے کارگو صرف 18 دن میں پاکستان کی بندر گاہ پہنچ جائے گا

پہلے روس سے آنے والے جہاز کو ایک مہینہ لگتا تھا ،روس سے دوسرا جہاز 29 مئی کو کراچی پورٹ پہنچے گا،اس وقت پاکستان سے روس کو 150 ملین کی ایکسپورٹ جبکہ روس سے 300 ملین کی امپورٹ کی جاتی ہے،

پااکستان سے روس کو بر آمدات 2.50 ارب ڈالر تک بڑھنے کی گنجائش موجود ہے،پاکستان، روس کے ساتھ سمندری خوراک اور دیگر سیکٹر میں بھی تجارت بڑھا سکتا ہے

خطے میں ٹرانس شپمنٹ تجارت کے تحت اس سروس سے پاکستان کو زرمبادلہ کا فائدہ ہوسکتا ہے،ابتدائی طور پر مہینے میں ایک اور بعد میں ماہانہ 3 جہاز براہ راست روس سے پاکستان آئیں گے

روس کے ساتھ تجارت بڑھنے سے مزید تجارتی کمپنیاں بھی پاکستان آئیں گی،روسی سے براہ راست سمندری تجارت سے ڈالر کے علاوہ دائیگی یوآن سمیت دیگر کرنسی میں بھی کی جاسکے گی

اشتہار


اشتہار