خبر دار ، شہری احتیاط کریں

خبر دار ، شہری احتیاط کریں


ٹریفک پولیس نے حادثات کے پیش نظرآج سے بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی اور رانگ پارکنگ پرکریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

سی ٹی او نے افسران کو ہدایات جاری کی کہ کوئی بھی شہری بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے نظر نہ آئے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر زیروٹولرنس پالیسی اپنائی جائے، مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے 



اورتجاوزات، رانگ پارکنگ پر سیکٹر انچارج کے ساتھ ساتھ سرکل آفیسر بھی ذمہ دار ہوگا جبکہ شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرنا، قبضہ کرنے کے مترادف ہے،ہیلمٹ حادثات کی صورت میں 80 فیصد جان کا محافظ ہے اور مصروف اور اہم شاہراہوں پر کوئی بھی گاڑی پارک نہ ہو اور ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری بھی ناقابلِ برداشت ہوگی۔









اشتہار


اشتہار