ٹک ٹاک گوگل کے مقابلے پر آگیا

ٹک ٹاک گوگل کے مقابلے پر آگیا


ٹک ٹاک(Tik tok) وائرل اور مختصر ویڈیوز کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو عام افراد کو مقبول بنا رہا ہے،متعدد ایسے لوگ موجود ہیں جو یہ پلیٹ فارم استعمال کرکے بلندیوں پر پہنچ گئے۔

 

مگر اب ٹک ٹاک کی جانب سے سوشل ایپ سے ہٹ کر خود کو سرچ انجن بنانے کے لیے اہم پیشرفت کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ٹک ٹاک سرچ ویجیٹس متعارف کرائے گئے ہیں 


تاکہ سرچ انجن کے شعبے میں گوگل کو ٹکر دی جاسکے۔ٹک ٹاک میں پہلے ہی سرچ کے ذریعے صارفین ٹرینڈز اور ویڈیوز کو تلاش کرسکتے ہیں مگر اس نئے فیچر سے سرچنگ کو زیادہ بہتر بنا دیا جائے گا۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔


یہ پہلے ہی کہا جارہا تھا کہ نوجوان ٹک ٹاک کو سرچ انجن کے طور پر بھی استعمال کررہے ہیں اور یہ نیا فیچر ویڈیو شیئرنگ ایپ کو گوگل کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بنادے گا۔ٹک ٹاک ویجیٹ کے ذریعے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین ہوم اسکرین پر ہی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سرچ فنکشنز تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور ایپ کو اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،اینڈرائیڈ صارفین بھی اس سرچ ویجیٹ تک رسائی حاصل کرکے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

اشتہار


اشتہار