صرف چار دنوں میں قومی قرضوں میں بڑا اضافہ۔

Big increase in national debt in just four days.

صرف چار دن میں ملکی قرضوں میں بڑا اضافہ۔

ملک میں چار دن تک جاری رہنے والے سیاسی عدم استحکام سے تاجروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری سے سپریم کورٹ کے فیصلے تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت کے قرضوں میں 252 ارب روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو 62 ارب 61 کروڑ چار لاکھ بیالیس ہزار 336 روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

صرف گنتی کریں اور کروڑوں کمائیں۔

روزنامہ دنیا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سیاسی عدم استحکام کے دوران ڈالر کی قدر میں 15، برطانوی پاؤنڈ 17 روپے جبکہ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں چار چار روپے اضافہ ہوا۔

عمران خان کو ضمانت ملنے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 14 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 19 روپے، سعودی ریال کی قدر میں 4 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قدر میں تین روپے کمی دیکھنے میں آئی۔




اشتہار


اشتہار