8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

8-year-old girl killed after alleged rape


تھانہ بارہ کہو کی حدود میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ بچی کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہو گیا، ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس
 
   اسلام آباد میں 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی۔ اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بارہ کہو کی حدود میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ بچی کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق بچی سے زیادتی و قتل کے الزام میں کئی مشکوک افراد زیر حراست ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جلد ہی مجرم تک پہنچ جائیں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تفتیش کی نگرانی ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کراچی کی عدالتوں میں جنسی زیادتی کے کیسز میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


 تفتیش کار اسی فیصد کیسز میں ملزمان کو سزا دلانے میں ناکام رہے۔ جولائی2021 سے دسمبر 2022 تک زیادتی کے 426 کیسز عدالت پہنچے، جن میں سے صرف 55 کیسز کے ملزمان کو سزا ہو سکی۔ ضلع شرقی، جنوبی، کورنگی، ملیر میں ریپ کیسز کی شرح زیادہ رہی۔













اشتہار


اشتہار