پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے25برس مکمل یوم تکبیر آج منایا جائے گا

The 25th anniversary of Pakistan becoming a nuclear power will be celebrated today

  پاکستان کے دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بننے کے25برس مکمل ہونے کی مناسبت سے ” یوم تکبیر ” آج 28مئی ( اتوار) کو ملی جوش و جذبے سے منایاجائے گا ، اس دن کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ملک بھر میں خصوصی تقریبات ،سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا ۔


مرکزی تقریب لاہور میں لبرٹی چوک میں منعقد ہو گی جس سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صد و چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی ۔ 

یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک کے دیگر حصوں میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا

 جبکہ و ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔ اس دن کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعد ہوں گی ۔

 یوم تکبیر کی مناسبت سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر تکبیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شرکت کے لئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت اور رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

 ۔پولیس کی طرف سے اس دن کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔” یوم تکبیر ” کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز پر بھی خصوصی ڈاکو منٹریز پیش کی جائیں گی۔

28مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔








اشتہار


اشتہار