شادی سے فرار، دلہن 20 کلومیٹر سے گھسیٹ کر دلہا کو واپس لے آئی

Escaping the wedding, the bride dragged the groom back from 20 km

 بھارت میں شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہونے والے دلہا کو دلہن واپس پکڑ کر لے آئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی شہر میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دلہن اور تمام مہمان پہنچ گئے لیکن دلہا غائب تھا۔

 کافی دیر انتظار کے بعد دلہا سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بہانا بنا دیا۔دلہن کے فون کرنے پر دلہا نے کہا کہ وہ دوسرے شہر اپنی ماں کو لینے جا رہا ہے۔

 دلہن یہ سنتے ہی وقت ضائع کیے بغیر دلہا کے پیچھے پہنچی جو بس میں بیٹھ کر فرار ہو رہا تھا۔

دلہن 20 کلومیٹر دور سے دلہا کو گھیسٹتی ہوئی تقریب میں لائی جہاں شادی کی رسومات انجام پائیں

۔دلہا اور دلہن کی ڈیڑھ برس سے دوستی تھی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔






اشتہار


اشتہار