Virat Kohli fined lakhs.

ویرات کوہلی پر لاکھوں کا جرمانہ عائد۔

ویرات کوہلی پر لاکھوں کا جرمانہ عائد۔

  بھارتی کھلاڑی اور انڈین پریمیئر لیگ  کی ٹیم رائل چیلنجرز کےعبوری کپتان ویرات کوہلی پر 82 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی پر یہ جرمانہ گزشتہ  دنوں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔آئی پی ایل حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویرات کوہلی  پر 24 لاکھ بھارتی روپے( 82 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے)   جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ  رائل چیلنجرز  ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ فیس کا 25 فیس جرمانہ ادا کرے گا۔

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہی رائل چیلنجرز کو راجستھان کی اننگز میں آخری دو اوورز میں بھی صرف 4 کھلاڑی ہی 30 یارڈ سرکل سے باہر رکھنے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے رائل چیلنجرز کے کپتان فاف ڈو پلیسی کی انجری کے باعث ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔23 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز نے راجستھان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔




اشتہار


اشتہار