عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔
آسٹریلیا میں عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے چاند کی رویت کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے اپنی ماہرانہ رائے دی جا رہی ہے، جبکہ آسٹریلیا دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں ماہ مبارک کے اختتام سے 10 روز قبل ہی عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
آسٹریلیا کے مفتی اعظم اور آسٹریلین فتوٰی کونسل کے چئیرمین نے ملک میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا اعلان کیا ہے۔
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اسی لیے آسٹریلیا میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔