The famous Indian actor died of a heart attack.

معروف بھارتی اداکاردل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

معروف بھارتی اداکاردل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
 
بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار ماموکویا دل کا دورہ پڑنے سے 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماموکویا ریاست کیرلہ کے ضلع ملاپورم کے علاقے وندور میں فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے کہ اچانک گر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکارہ فوری طور پر وندور کے ہسپتال منتقل کیا گیا ، ابتدائی طبی امداد کے بعد سینئر اداکار کی طبیعت قدرے بہتر تھی اور وہ سوالوں کے جواب دے رہے تھے تاہم انہیں ہیمریج کے دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ماموکویا نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور انہوں نے پہلی فلم 1979 میں کی جس کے بعد انہوں نے متعدد ملیالم فلموں میں کام کیا، ان کی خدمات کے اعتراف نے ریاست کیرلہ کی حکومت نے انہیں 2004 میں ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔





اشتہار


اشتہار