NASA has launched a satellite to monitor air pollution.

ناسا نے فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والا سیٹلائٹ لانچ کر دیا۔

ناسا نے فضائی آلودگی نوٹ کرنے کے لیے ٹیمپوسیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ناسا

پیساڈینا، کیلیفورنیا: گزشتہ برسوں میں ناسا نے ارضی و فضائی آلودگی پر نظر رکھنے کے لیے کئی سیٹلائٹ بنائے اور مدار میں بھیجے ہیں جبکہ اب ٹیمپو نامی ایک نیا سیٹلائٹ شمالی امریکا پر نظر رکھے گا۔

’ٹروپوسفیرک ایمیشن مانیٹرنگ آف پلیوشن انسٹرومنٹ‘ یا ٹیمپو ایک ملک کے دوسرے ملک یا پھر ایک علاقے کے دوسرے علاقے میں بدلتی ہوئی فضا کا باہمی موازنہ کرے گا۔ اس کے سینسر بنیادی طور پر تین خوفناک گیسوں یا اجزا کا جائزہ لے گا جن میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، فورملڈیہائڈ اور زمین کے قریب اوزون کی سطح جیسے اہم عوامل ہے۔ واضح رہے کہ کہر(اسموگ) میں اوزون کی بڑھی ہوئی مقدار پائی جاتی ہے۔






اشتہار


اشتہار