Introducing a new feature for Tik Tok users

ٹک ٹاک صارفین کیلئے نیافیچرمتعارف۔

ٹک ٹاک صارفین کیلئے نیافیچرمتعارف۔  

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نےصارفین کیلئے نیافیچرمتعارف کرادیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیواسٹیکرزGIF تصاویر کی طرح کام کرتے ہیں اور صارفین خود بھی انہیں تیار کرکے ڈائریکٹ میسجز میں سینڈ کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق صارفین دیگر افراد کی جانب سے اپ لوڈ کیے گئے ویڈیو اسٹیکرز کو استعمال کر سکتے ہیں یا خود بھی انہیں تیار کر سکتے ہیں،جس کیلئے کسی ڈائریکٹ میسج ونڈو میں create اسٹیکر کے آپشن پر کلک کریں،اس کے بعد آپ ٹک ٹاک میں لائیکڈ، پوسٹڈ اور فیورٹ ویڈیوز میں سے کسی ویڈیو کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق جب ویڈیو منتخب کرلی جائے تو اس کے بعد آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ اس کا کتنا حصہ اسٹیکر میں استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ ٹیکسٹ کو بھی ایڈ کر سکتے ہیں،یہ اسٹیکر بار بار ڈائریکٹ میسجز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا یا اسے ٹک ٹاک کے اسٹیکر اسٹور کا حصہ بھی بنا سکتے ہیں تاکہ دیگر افراد بھی اسے استعمال کر سکیں۔





اشتہار


اشتہار