How to get Hajj permit without Muharram? The Saudi Ministry has issued the procedure.

بغیر محرم حج پرمٹ کیسے حاصل کریں؟سعودی وزارت نےطریقہ کار جاری کر دیا۔

بغیر محرم حج پرمٹ کیسے حاصل کریں؟سعودی وزارت نےطریقہ کار جاری کر دیا۔

  سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نیسعودی شہریوں کیلئے ’بغیر محرم‘ حج پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ بغیر محرم جج پرمٹ حاصل کرنے کے خواہشمند سعودی شہری وزارت داخلہ کے ماتحت محکمہ احوال مدنیہ (سول افیئرز ڈپارٹمنٹ) سے رجوع کریں۔


ویب سائٹ کے مطابق اس کے بعد امید وارآن لائن درخواست کے سیکشن کا انتخاب کریں ،اس کے بعد حاجی کے ہمسفر (مرافق) کا تعین کریں، اور ہمراہ کے رشتے کی نشاندہی کریں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ مملکت میں مقیم غیرملکی اس حوالے سے محکمہ پاسپورٹ (جوازات) سے رجوع کریں گے،اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ حج پرمٹ 1444ھ کا اجرا پندرہ شوال مطابق 5 مئی 2023 سے شروع ہوگا۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج پرمٹ اسی وقت جاری ہوگا جب امیدوار مقررہ ویکسین لے چکاہوگا، ویکسین لینے کی آخری تاریخ حج موسم شروع ہونے سے دس دن قبل تک کی ہے۔





اشتہار


اشتہار