حارث رؤف نے شعیب اختر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

Haris Rauf broke Shoaib Akhtar's big record.

 حارث رئوف نے شعیب اختر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

حارث رئوف اب تک 20 ون ڈے میں 28.36 کی اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

لاہور قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف نے ’راولپنڈی ایکسپریس ‘ شعیب اختر کا 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔ 29 سالہ حارث رئوف نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 78 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں جس کے بعد انہوں نے 20 ون ڈے کے بعد زیادہ وکٹیں لینے والے قومی بائولرز کی فہرست میں شعیب اختر اور وہاب ریاض کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
حارث رئوف اب تک 20 ون ڈے میں 28.36 کی اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔


پاکستان کے لیے پہلے 20 ون ڈے میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں پہلا نمبر شاہین شاہ آفریدی کا ہے جنہوں نے 45 وکٹیں حاصل کی تھیں ، حسن علی اس فہرست میں 39 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ حارث رئوف اور سرفراز نواز 36، 36 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے جب کہ شعیب اختر اور وہاب ریاض 35، 35 شکار کرکے بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔







اشتہار


اشتہار