Fraud users will have to pay compensation within 3 days, State Bank.

فراڈ پرصارف کو3دن میں معاوضہ دیناہوگا،سٹیٹ بینک۔

فراڈ پرصارف کو3دن میں معاوضہ دیناہوگا،سٹیٹ بینک۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو  وارننگ دی ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کو محفوظ بنایا جائے ورنہ فراڈ کے شکار صارف کو 3 دن کے اندر معاوضہ دینا ہوگا۔

ڑاسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بینک سربراہان اور چیف ایگزیکٹوز کو ڈیجیٹل بینکنگ محفوظ بنانےکی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں  بینکوں کو پابند کیا گیا کہ وہ  مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو کی منظوری سے 31 دسمبر 2023  تک نافذ عمل منصوبہ بنائیں، منصوبے پر پیش رفت کا کارکردگی جائزہ ہر مہینے جمع کرایا جائے۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہےکہ مقررہ ٹائم لائن تک کنٹرول لاگو نہ ہوئے تو صارفین کو فراڈ کا معاوضہ 3 دن میں ادا کرنے کے ذمہ دار بینک ہوں گے۔





اشتہار


اشتہار