A well-known religious scholar was killed in an assassination attack.

معروف عالم دین قاتلانہ حملے میں جاں بحق۔


















معروف عالم دین قاتلانہ حملے میں جاں بحق۔

 خامنہ ای کے نمائندے و معروف عالم دین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 ایران میں ایک طاقت ور شیعہ عالم دین آیت اللہ عباس علی سلیمانی قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی صوبے مازندران کے شہر بابولسر میں 75 سالہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو حملہ آور نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

تاحال قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جب کہ گرفتار ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔


 

آیت اللہ عباس علی سلیمانی طاقتور عالم دین ہیں جو صوبہ اصفہان کے وسطی شہر کاشان اور جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان میں زاہدان میں نماز جمعہ کی امامت بھی کرتے رہے ہیں۔


وہ اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے بھی رہے اور ملک کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی کونسل کے بھی رکن تھے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نہایت قریب سمجھے جاتے تھے۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار