Which popular apps drain your mobile battery fast?

Which popular apps drain your mobile battery fast?

اسمارٹ فونز: کون سی مقبول ایپس آپ کے موبائل کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرتی ہیں؟

 اسمارٹ فونز کا استعمال کرنے والے اکثر موبائل کی بیٹری کے جلد ختم ہو جانے کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سی ایپس ہیں جن کی وجہ سے موبائل کی بیٹری جلدی ختم ہو جاتی ہے اور اگر آپ ان کو استعمال کرنے میں تھوڑی سی احتیاط کریں گے تو آپ موبائل زیادہ دیر تک استعمال کر سکتے ہیں۔


حال ہی میں ایک تحقیقی کمپنی پی کلاؤڈ نے ان ایپس کی فہرست تیار کی ہے جو اسمارٹ فون بیٹری کو سب سے زیادہ تیزی سے ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔


ویسے تو ان میں سرفہرست فٹ بٹ ایپ ہے مگر اس کا استعمال پاکستان میں نہ ہونے کے برابر ہے۔


تو ہم آپ کو فہرست میں موجود ان ایپ کا بتائیں گے جو پاکستان میں زیادہ استعمال ہوتی ہیں، سب سے پہلی ایپ اسکائپ ہے جو بیک گراؤنڈ میں بہت زیادہ ریسورسز استعمال کرتی ہے۔


اس کے بعد فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، واٹس ایپ، زوم، یوٹیوب، ٹیلیگرام ، لائیکی اور لنکڈن قابل ذکر ہیں۔


یہ ایپس متعدد ریسورسز جیسے فوٹوز، وائی فائی، لوکیشنز اور دیگر کو استعمال کرتی ہیں، یہ ایپس بیٹری کو بہت تیزی سے چوستی ہیں۔


ان ایپس کو بیٹری چوسنے سے کیسے روکا جائے؟


ایک تو آسان سا حل یہ ہے کہ اس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے لیکن اگر یہ ممکن نہیں تو اس کا ایک اور حل یہ بھی ہے کہ ان تمام ایپس کو کم استعمال کیا جائے۔















اشتہار


اشتہار