Shaheen Shah Afridi's marriage date also came out

 

Shaheen Shah Afridi's marriage date also came out

قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کےمطابق حارث رؤف کے بعد شاہین شاہ آفریدی بھی شادی کرنے جارہے ہیں ۔ ذرائع کےمطابق شاہین شاہ آفریدی فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ اہلخانہ نے فروری میں شادی کنفرم کردی ہے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی سے طے ہوئی ہے ان کی مہنگنی پہلے ہی  ہوچکی ہے  جس کی تصدیق شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی دونوں ہی اپنے انٹرویوز میں کر چکے ہیں ۔اب دونوں کی شادی کا پلان سامنے آیا ہے جس کے مطابق دونوں اگلے سال فروری میں شادی کرنے جارہے ہیں ۔


دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آئی ہے ، حارث رؤف جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔حارث رؤف کا  24 دسمبر کو نکاح اسلام آباد میں ان کی کلاس فیلو سے ہوگا۔جبکہ شادی کی تقریب اگلے سال ہوگی۔



حوالہ

Advertisement


Advertisement