Q League votes should be counted or not? Know the opinion of legal experts

Q League votes should be counted or not? Know the opinion of legal experts

 Experts expressed mixed opinion on the ruling of the Deputy Speaker of Punjab, saying that according to the decision of the Supreme Court, the vote will not be counted. will do, if the decision of the Election Commission is seen and it is made a basis, then the words of Chaudhry Shujaat will be considered as the final decision.

ڈپٹی سپیکر پنجاب کی رولنگ پر ماہرین نے ملی جلی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےمطابق ووٹ شمارنہیں ہوگا،کچھ  ماہرین نےکہاکہ ارکان نے کس کو ووٹ دینا ہے کس کو نہیں دینا، آئین میں لکھے گئے الفاظ کے مطابق اس کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی، اگر الیکشن کمیشن کا فیصلہ دیکھا جائے اور اسے بنیاد بنایا جائے تو چوہدری شجاعت کی بات کو ہی حتمی فیصلہ مانا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب کی رولنگ پر ماہرین نے ملی جلی رائے کا اظہار کیا،سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون عرفان قادر نے کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر پارٹی سربراہ کی ہدایت کے برعکس کوئی ووٹ دے گا تو وہ ممبر ناصرف ڈی سیٹ ہوگا بلکہ اس کا ووٹ بھی شمار نہیں کیا جائے گا جبکہ پلڈاٹ کے سربراہ اور پارلیمانی امور کے ماہر احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے میں پارلیمانی پارٹی کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں نا کہ پارلیمانی پارٹی سربراہ یا پارٹی ہیڈ کے،انہوں نے کہاہے کہ ارکان نے کس کو ووٹ دینا ہے کس کو نہیں دینا، آئین میں لکھے گئے الفاظ کے مطابق اس کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب کی رولنگ پر ماہر قانون سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کا اختیار ہوتا ہے کہ کس کو ووٹ دینا ہے، پارٹی سربراہ پارلیمنٹ کا حصہ ہی نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب  میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے  نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا۔ جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے پرویز الہیٰ کو دیئے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیئے تھے۔












اشتہار


اشتہار