Telecom operators have warned the public to get ready for regular outages of ‘phone calls’ across the country just like electricity load shedding after the federal government increased the taxes on the telecom industry.
پاکستانی ہو جائیں تیار، اب بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈ شیڈنگ ہوا کرے گی
ٹیلی کام حکام نے مستقبل میں بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈ شیڈنگ ہونے کے متعلق خبردار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا، جس میں ٹیلی کام انڈسٹری سے وابستہ افراد نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
ٹیلی کام حکام نے بتایا کہ فائبرآپٹکس کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس کو 15 فیصد کردیا گیا ہے، جبکہ ہمارا مطالبہ ہےکہ ایڈوانس ٹیکس کو 8 فیصد کیا جائے۔
ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام انڈسٹری کے آلات کو پرتعیش قرار دے کر درآمدی ڈیوٹی کو 20 فیصد تک بڑھادیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ باہر سے فائبرآپٹکس منگوانا مشکل ہوگیا ہے، پاکستان میں صرف 10 فیصد ٹاورز پر فائبر کا استعمال کیاگیا ہے، مزید سختیوں کے بعد ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔
ٹیلی کام حکام کا کہنا تھاکہ مستقبل میں بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہوگی، فائبرآپٹکس نہ بچھائی گئی تو لوگ اےٹی ایم بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔
کمیٹی نے فائبر آپٹکس کی درآمد پر ٹیکسز میں کمی کی سفارش کردی۔