
پاکستان میں معدنی ذخائر کی تلاش کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔جہاں بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی انرجیز نے اس پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔کمپنی کے مطابق معدنی ذخائر ریکوڈک سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ایسٹ سیاہ ڈک (ESDـ1) ٹارگٹ میں دریافت ہوئے ہیں۔
LOADING...
سونے اور تانبے کی معدنیات تقریباً 1.4 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں۔ماڑی انرجیز نے کہا کہ چاغی میں مزید ایک ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی جائے گی، جبکہ علاقے سے سونے اور تانبے کے حصول کا آغاز 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہےکمپنی کے مطابق معدنی نمونے جانچ کے لیے آسٹریلوی کمپنی اور آر ای اے ایس کو بھیج دیے گئے ہیں۔ ذخائر کے جائزے اور تکنیکی منظوری کے لیے جون موریٹائمر جیو سائنسز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔