بالی وڈ کے معروف اورسینئر اداکارمشتاق خان 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشتاق خان جگر کے کینسرمیں مبتلا تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر 2 ہفتے قبل انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔مشتاق خان کے انتقال پر بالی وڈ کی مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔مشتاق خان نے بالی وڈ میں ویلکم، عاشقی، ہم ہیں راہی پیار کے، مجھ سے شادی کروگی، ہیرا پھیری اورجوڑی نمبر ون جیسی فلموں میں اپنےکرداروں سے شہرت حاصل کی۔
LOADING...