کراچی کے علاقے محمود آباد میں ایک نجی ہسپتال میں ڈیلیوری کے دوران نومولود بچے کے گلے پر زخم آنے سے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بچے کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردی۔اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچے کی پیدائش کے دوران تیز دھار آلہ گردن پر لگنے سے اسے جان لیوا زخم آیا۔ نومولود کے تایا اشرف کے مطابق ان کے چھوٹے بھائی امین کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جو پیشے کے اعتبار سے بس ڈرائیور اور پانچ بچوں کا والد ہے۔اشرف نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ڈیلیوری کے تقریباً 30 منٹ بعد اہلخانہ کو اطلاع دی کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے۔
LOADING...