خاتون ٹک ٹاکر کا قتل: جیوفینسنگ کے بعد تین ملزمان زیر حراست

Murder of female TikToker: Three suspects in custody after geofencing

ٹیکسلا کے علاقے میں ٹک ٹاکر خاتون شمسو بی بی عرف عائشہ کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس میں راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاجو نامزد مفرور ملزمان سے رابطے میں تھے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مشکوک افراد کو ٹیکسلا، اٹک اور کے پی علاقوں سے تحویل میں لیا گیا، مشکوک افراد نامزد ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید کے قریبی عزیز ہیں، زیر حراست افراد نامزد ملزمان سے رابطہ میں تھے۔

LOADING...

تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوع کی جیو فینسنگ بھی کروالی، ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن جائے وقوع پر نہیں آئی، فائرنگ کے وقت ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن مری میں تھی۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ٹکر ٹاکر کے قتل کے بعد سے ملزمان کے گھروں پر تالے لگے ہوئے ہیں، مقتولہ کا موبائل فون بھی فورنزک کے لئے بجھوا دیا گیا۔

خاتون ٹک ٹاکر کا قتل: جیوفینسنگ کے بعد تین ملزمان زیر حراست







حوالہ

اشتہار


اشتہار