نادرا سے شناختی کارڈ بروقت وصول نہیں کریں گے تو کیا ہوگا؟

What will happen if I don't receive my identity card from NADRA on time?

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بننے کے بعد اسے بروقت وصول کریں۔نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق شناختی کارڈ کی درخواست جمع کروانے کے بعد اسے مقررہ مدت پوری ہونے پر جلد از جلد وصول کرلیں۔

LOADING...

پالیسی کے مطابق شناختی کارڈ وصول نہ کرنے پر ڈلیوری کی آخری تاریخ کے تین ماہ بعد اسے تلف کردیا جاتا ہے۔اگر صارفین شناختی کارڈ بروقت وصول نہیں کریں گے تو انہیں دوبارہ بنوانے کے لیے نئی درخواست دینے کے ساتھ ساتھ فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

نادرا سے شناختی کارڈ بروقت وصول نہیں کریں گے تو کیا ہوگا؟

علاوہ ازیں نادرا سینٹر یا زونل بورڈ میں آپ کو مطلوبہ دستاویزات کے حوالے سے ابہام ہو یا عملے کی ہدایات سمجھ نہ آئیں تو خاموش نہ رہیں۔پالیسی کے تحت آپ تحریری طور پر جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ سروس کے حصول کے لیے کون سے کاغذات درکار ہیں آپ دستاویزات کے لیے متعلقہ افسر سے تحریری ہدایات طلب کرلیں، اگر یہ فراہم نہ کی جائیں تو نادرا کسٹمر سروسز ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائیں۔

شکایات کیلئے:
nccms.nadra.gov.pk اور ای میل : csd@nadra.gov.pk پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔




اشتہار


اشتہار