حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

The government has reduced the prices of petroleum products.
 
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نظرثانی شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے تحت نئی ایکس ڈپو قیمتیں جاری کر دی ہیں۔

LOADING...

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست 2026 سے ہوگا۔عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر فوری حملہ نہ کرنے اور مذاکرات جاری رکھنے کے اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہونے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی۔ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی میں کمی کے امکانات نے عالمی تیل مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کم کی، جس کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑا۔






اشتہار


اشتہار