
سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن ریاض ائیر نے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئرلائن اگست سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی، جس سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان سفر، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ریاض ائیر کے مطابق ریاض سے اسلام آباد کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں 14 اگست سے شروع کی جائیں گی، جبکہ ریاض اور لاہور کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں 18 اگست سے چلائی جائیں گی۔
LOADING...

حوالہ