سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاندان کو کئی سال بعد بیٹی پیدا ہونے کی خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ خوشگوار واقعہ بھارت کی مدھیہ پردیش ریاست کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں ایک خاندان کے ہاں 52 سال بعد پہلی بیٹی پیدا ہوئی، جس کے بعد نومولود کا استقبال انتہائی جذباتی انداز میں کیا گیا۔
LOADING...
کئی دہائیوں کے انتظار کے بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش نے اہلِ خانہ کے لیے اس لمحے کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔ ویڈیو میں خاندان کے افراد خوشی سے روتے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔خوشی سے آنسو بہاتے اہلِ خانہ اور ننھی بچی کے استقبال کے مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی جذباتی کر دیا۔