بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دیدیا

Bangladesh President Mohammad Shahabuddin resigns
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 76 سالہ محمد شہاب الدین اپریل 2023 سے بطور صدر خدمات انجام دے رہے تھے۔شہاب الدین کی 5 سالہ مدت صدارت 2028 میں ختم ہونا تھی، اپوزیشن جماعتیں بھی کافی عرصے سے ان سے استعفے کا مطالبہ کر رہی تھیں شہاب الدین کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا تھا۔

LOADING...

شہاب الدین نے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ طبی معائنے میں ان میں آٹونومک نیوروپیتھی کی تشخیص ہوئی ہے، اس بیماری کے باعث انہیں بعض اوقات اچانک مختصر مدت کے لیے ہوش کھو دینے کی کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔صدر کے پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئے صدر کے انتخاب تک قومی پارلیمان کے اسپیکر صدر کے فرائض انجام دیں گے۔بنگلہ دیشی آئین کے مطابق اسپیکر حفیظ الدین احمد عبوری صدر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 آئندہ 90 دن کے اندر نئے صدرکا انتخاب کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شہاب الدین نے رواں سال مئی میں علاج کی غرض سے برطانیہ کے دورے کے دوران بھارت میں مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سے ٹیلی فون پر بات کی تھی۔تاہم شہاب الدین نے اس کی تردید کرتے ہوئے بنگلہ دیشی اخبار کو بتایا کہ میں مختلف طبی مسائل کا شکار ہوں، میرے استعفے کی یہی وجہ ہے۔




اشتہار


اشتہار