کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند پیر کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد انیتا آنند کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ترجمان کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
LOADING...
جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران کینیڈین وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔