مصر میں 83 سالہ خاتون نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے نوجوانوں کیلیے نئی مثال قائم کردی۔مصر سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ اَمل اسماعیل عبدو نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس سے سوشیالوجی سے برسوں کی محنت، تحقیق اور مسلسل جدوجہد کے بعد اپنی ڈاکٹریٹ مکمل کی، انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے کے نہ صرف ایک منفرد مثال قائم کی بلکہ نوجوان نسل کو بھی یہ پیغام دیا کہ اگر عزم مضبوط ہو تو عمر کبھی بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔
LOADING...
رپورٹ کے مطابق اَمل عبدو نے ثابت کر دیا کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ان کا تعلیمی سفر اس وقت شروع ہوا جب بیشتر لوگ اپنی عملی زندگی کے اختتامی مرحلے میں ہوتے ہیں۔انہوں نے 38 برس کی عمر میں مڈل کا امتحان پاس کیا، مگر کینسر کی تشخیص کے باعث تعلیم کا سلسلہ وقتی طور پر رک گیا۔ بیماری کا مقابلہ کرنے اور صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر کتاب سے رشتہ جوڑا اور 68 سال کی عمر میں ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔
سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین 83 سالہ خاتون کے عزم، حوصلے اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں لاکھوں افراد، خصوصاً نوجوانوں اور تعلیم ادھوری چھوڑنے والوں کے لیے ایک زندہ مثال قرار دے رہے ہیں۔