امریکا کی ریاست نیو جرسی میں دلدلی علاقوں کی صفائی کے دوران ایک ایسی بوتل برآمد ہوئی جس میں موجود پیغام نے 53 برس پرانی یادوں کو تازہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو جرسی میں ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم “دی ٹائیڈ لینڈز انیشی ایٹو” کے شریک بانی جان کوٹرمین معمول کے صفائی آپریشن میں مصروف تھے کہ انہیں ایک بند شیشے کی بوتل ملی۔ بوتل کھولنے پر اس کے اندر ایک دلچسپ تحریر موجود تھی، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
LOADING...
یہ پوسٹ بالآخر لوری بلیئر کی بہن ایلیسن اسپینسر تک پہنچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کی عمر 16 سال تھی اور چونکہ ان کی لکھائی بہتر تھی، اس لیے لوری نے انہیں یہ پیغام بول کر لکھوایا تھا۔ بعد ازاں دونوں بہنوں نے اسے ایک شیشے کی بوتل میں بند کیا اور اوشن سٹی کے ساحل سے سمندر میں بہا دیا۔ایلیسن اسپینسر کے مطابق ان کی بہن غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور منفرد مزاح کی مالک تھیں۔ انہیں فرضی کہانیاں گھڑنے کا بے حد شوق تھا اور بوتل میں بند یہ پیغام بھی انہی کی دلچسپ سوچ کا نتیجہ تھا۔جان کوٹرمین کو بعد میں معلوم ہوا کہ لوری بلیئر 2019 میں کینسر کے باعث انتقال کر چکی ہیں۔
مزید حیران کن بات یہ سامنے آئی کہ ان کی اور لوری کی تاریخِ پیدائش بھی ایک ہی تھی، جس نے اس واقعے کو مزید جذباتی بنا دیا۔جان کوٹرمین نے یہ تاریخی پیغام لوری کی بہن کو بذریعہ ڈاک واپس بھیج دیا۔ ایلیسن کا کہنا ہے کہ وہ اس نوٹ کو ایک خوبصورت شیڈو باکس میں محفوظ کرکے اپنے گھر میں سجائیں گی تاکہ یہ ان کی بہن کی یادگار کے طور پر ہمیشہ ان کے ساتھ رہے۔ایلیسن اسپینسر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن کو ہمیشہ یقین تھا کہ ایک دن یہ بوتل ضرور کسی کو ملے گی، اور اگر وہ آج زندہ ہوتیں تو یقیناً یہی کہتیں،”میں نے کہا تھا نا، ایک دن یہ ضرور ملےگی!”