بنگلہ دیش نے توانائی کے شعبے میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے پہلے ایٹمی بجلی گھر روپ پور نیوکلیئر پاور پلانٹ کو قومی توانائی منصوبے کا اہم حصہ بنا دیا ہے، جو مکمل ہونے کے بعد ملک کی مجموعی بجلی کی ضرورت کا تقریباً 15 فیصد پورا کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگلہ دیش میں دریائے پدما کے کنارے تعمیر ہونے والا یہ 13 ارب ڈالر مالیت کا منصوبہ روس کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ منصوبے میں روسی ڈیزائن کے دو جدید نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کیے جا رہے ہیں، جن کی تکمیل 2028 میں متوقع ہے۔
LOADING...