سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔
LOADING...
ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔انہوں نے جونیئرمسٹریونیورس 2026 کا گولڈ میڈل اورجبکہ مسٹریونیورس مینز فزیک مقابلوں میں برانز میڈل بھی حاصل کیا۔
کانسٹیبل حمزہ احمد ساؤتھ زون سٹی ڈسٹرکٹ میں تعینات ہیں، سندھ پولیس ان کو اس غیرمعمولی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔