الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کو گلگت بلتستان انتخابی دورے کی اجازت دے دی

Election Commission allows Bilawal Bhutto and Aseefa Bhutto to visit Gilgit-Baltistan for election campaign
 الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے گلگت بلتستان کے انتخابی دورے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کو یکم سے 5 جون 2026 تک انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہےالیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت انتخابی مہم اور دیگر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکے گی۔ نوٹیفکیشن چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے جبکہ دورہ الیکشن ایکٹ اور جنرل الیکشن 2026 کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی سے مشروط ہوگا۔

LOADING...

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں امیدواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں سکردو پہنچ گئے، جہاں گورنرپنجاب،گورنرگلگت بلتستان اورپارٹی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔بلاول بھٹو زرداری آج تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ اپنے دورے کے دوران وہ چلاس ، غذر اور گلگت میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔





اشتہار


اشتہار