سعودی عرب میں نیا شاہی فرمان جاری

New royal decree issued in Saudi Arabia
 سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کر دیا ہےسعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت 212 ججوں کی تقرری اور ترقی دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان تمام ججوں کا تعلق وزارت انصاف کے ماتحت مختلف عدالتی اداروں سے ہے۔

LOADING...

وزیر انصاف ڈاکٹر اور سپریم جوڈیشل کونسل کے قائم مقام سربراہ ولید الصمعانی نے کہا ہے کہ ان تقرریوں کا مقصد خدمات کی کارکردگی اور عدالتی شعبے سے فائدہ اٹھانے والوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور اس کے نتائج کے معیار کو بلند کرنا ہے۔انہوں نے سعودی قیادت کی مسلسل سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شاہی فرمان مملکت میں عدلیہ کی کارکردگی کو مضبوط بنائے گاڈاکٹر ولید الصمعانی نے ججوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ انصاف کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔







اشتہار


اشتہار