کراچی، سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے میں کم سے کم ماہانہ اجرت 43 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نفاذ یکم جولائی سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے صوبے بھر کے لاکھوں مزدوروں اور ملازمین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔سعید غنی نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو وفاقی انکم ٹیکس سے رعایت بھی دلوائی ہے، جس سے بورڈ کے وسائل میں اضافہ ہوگا اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے مزید منصوبے شروع کیے جا سکیں گے۔
LOADING...