سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کیلئے نئی سہولیات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکی ملازمین کی مکتبِ عمل فیس معاف کی جاسکے گی۔سعودی عرب میں 2026ء کے دوران نجی شعبے کی ترقی اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے لیے مکتبِ عمل فیس میں رعایت اور مخصوص حالات میں معافی کےاہم اعلانات کیے گئے ہیں۔
LOADING...
اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اگر کفیل جنرل سوشل انشورنس ادارے (جی او ایس آئی) میں رجسٹرڈ ہو اور کسی دوسری کمپنی میں ملازم نہ ہو تو وہ دو غیر ملکی ملازمین کی مکتبِ عمل فیس سے مکمل استثنیٰ حاصل کرسکتا ہے۔اسی طرح اگر کسی ادارے میں ایک سعودی ملازم بھی رجسٹرڈ ہو تو فیس سے مستثنیٰ غیر ملکی ملازمین کی تعداد بڑھ کر چار تک ہوسکتی ہے۔فیس کی مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ فی غیر ملکی ملازم تقریباً 800 سعودی ریال ماہانہ، جبکہ سالانہ فیس تقریباً 9600 سعودی ریال بنتی ہے۔اعلامیےمیں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف ’مقابل مالی‘ فیس پرلاگو ہوتی ہے جبکہ اقامہ فیس، طبی انشورنس اوردیگرسرکاری چارجز بدستورادا کرنا ہوں گے۔حکام نے مزید کہا ہے کہ قواعد و ضوابط وقتاً فوقتاً تبدیل ہوسکتے ہیں، لہٰذا تازہ ترین معلومات کے لیے لیبر آفس کے قیوا پلیٹ فارم سے رجوع کریں۔