LOADING...
Chanel presentó una de las propuestas más comentadas de la pasarela Cruise 2025/26 en Biarritz, Francia: unas sandalias estilo “barefoot”, diseñadas para dejar los cinco dedos del pie completamente al descubierto.
— Molusco (@Moluskein) April 30, 2026
El diseño, creado por Matthieu Blazy, consiste en un tacón de… pic.twitter.com/k63YzpAsMp
شینیل کے اس ڈیزائن کو برانڈ کی اس دیرینہ سوچ سے بھی جوڑا جا رہا ہے جس میں آزادی، سادگی اور منفرد طرزِ زندگی کو اہمیت حاصل ہے۔ بعض ماہرین کے نزدیک یہ ڈیزائن ایسے منظر کی عکاسی کرتا ہے جیسے کوئی شخص ساحل سمندر پر جوتے اتار کر ننگے پاؤں چلنے لگے، مگر فیشن کی علامت پھر بھی باقی رہے۔فیشن انڈسٹری میں اس قسم کے تجرباتی ڈیزائن پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں، جہاں مقصد روزمرہ استعمال کے بجائے تخلیقی سوچ، بحث اور توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
شینیل کے یہ سینڈلز بھی اسی روایت کی ایک نئی مثال بن کر سامنے آئے ہیں اگرچہ عام زندگی میں ایسے جوتے پہننے کا تصور مشکل دکھائی دیتا ہے، لیکن فیشن کی دنیا میں ہر ڈیزائن کا مقصد عملی استعمال نہیں ہوتا۔ بعض اوقات مقصد صرف ایک نیا سوال اٹھانا، تصور بدلنا اور لوگوں کو گفتگو پر مجبور کرنا ہوتا ہے اور اس اعتبار سے دیکھا جائے تو شینیل اپنے اس منفرد تجربے میں کامیاب دکھائی دیتا ہے۔