بنگلادیش میں باپ نے چلتی ٹرین کے نیچے گرے کمسن بیٹے کو بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے بھیرب ریلوے جنکشن پر باپ نے کمسن بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔مسافر ٹرین پلیٹ فارم نمبر ایک پر داخل ہورہی تھی جب میاں اور بیوی بچے کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اسٹیشن پر کھڑے تھے۔
LOADING...
ٹرین کے گزرنے کے بعد ماں روتے ہوئے شوہر اور بچے کے پاس پہنچی جبکہ وہاں موجود لوگ فوری خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے پاس گئے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے والد کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔