چلتی کار سے خاتون کے چھلانگ لگانے کی وجہ سامنے آ گئی، ویڈیو وائرل

Reason behind woman jumping from moving car revealed, video goes viral
 ملائیشیا کے شہر کلانگ میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ٹیکسی کار میں سوار ایک خاتون نے خوف کے عالم میں چلتی ہوئی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

LOADING...

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ یکم مئی کی صبح تقریباً 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی کار سڑک پر رواں ہے کہ اچانک پیچھے والا دروازہ کھلتا ہے اور ایک خاتون باہر چھلانگ لگا دیتی ہے۔خاتون کے سڑک پر گرتے ہی اس کا سامان اور جوتے بکھر گئے، تاہم وہ فوری طور پر کھڑی ہو گئیں جہاں ایک موٹر سائیکل سوار نے ان کی مدد کی۔



پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ ڈرائیور کی حرکات و سکنات سے شدید خوفزدہ اور بے چین ہو گئی تھیں۔ خاتون کا الزام ہے کہ ڈرائیور بغیر کسی وجہ کے مسلسل بیک ویو مرر سے انہیں گھور رہا تھا، جس کی وجہ سے انہیں اپنی جان خطرے میں محسوس ہوئی واقعے کے فوری بعد 47 سالہ مقامی ڈرائیور نے گاڑی روک لی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں دو مسافر سوار تھے جن میں سے ایک خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس فی الحال اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعے کے پیچھے چھپے حقائق کو مکمل طور پر سامنے لایا جا سکے۔



اشتہار


اشتہار