سر میں چھرا کھونپےہوئے نوجوان کے علاج میں تاخیر، دردناک ویڈیو سامنے آگئی

Delay in treatment of young man stabbed in the head, painful video emerges
بھارت کے ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) کے زیر انتظام چلنے والے سائن اسپتال سے ایک انتہائی دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ایک نوجوان جس کے سر میں تیز دھار دار چھرا پیوست تھا، جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی گھبرا گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر میں چھرا گھونپے ہوئے نوجوان گھنٹوں ٹراما آئی سی یو (Trauma ICU) کے باہر علاج کے لیے انتظار کرتا رہا لیکن اسپتال انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔

LOADING...

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے اسپتال انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص انتہائی تشویشناک حالت میں کھڑا ہے اور اس کے سر میں ایک بڑا چھرا پیوست ہے۔اس قدر سنگین صورتحال کے باوجود اسے فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ یا آئی سی یو میں داخل نہیں کیا گیا۔متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا تھا لیکن اسے فوری طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

سر میں چھرا کھونپےہوئے نوجوان کے علاج میں تاخیر، دردناک ویڈیو سامنے آگئی


 مریض کی جان کو گھنٹوں انتظار کروانے سے مزید خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔اسپتال کا رویہ غیر انسانی اور غیر ذمہ دارانہ تھا۔ویڈیو وائرل ہونے اور اسپتال میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس اور اعلیٰ حکام حرکت میں آئے۔ دباؤ بڑھنے پر مریض کو فوری طور پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اب اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ مذکورہ شخص پر حملہ کس نے کیا اور کن حالات میں اس کے سر میں یہ ہتھیار گھونپا گیا۔ ابھی تک حملے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔






اشتہار


اشتہار