دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا

PIA flight from Dubai to Lahore hit by bird during landing

 دبئی سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 264دبئی سے لاہور پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث ایک انجن کو نقصان پہنچا۔

LOADING...

حکام کا کہنا ہےکہ طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پراتار لیا گیا جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد طیارے کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار