موبائل چوری کے شبہے میں نوجوان کو باندھ کر بہیمانہ تشدد، ویڈیو سامنے آ گئی

Video emerges of brutal torture of young man after tying him up on suspicion of mobile theft
موبائل چوری کے شبہے میں نوجوان کو باندھ کر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ناشتے کی دکان کے مالک کی جانب سے ساتھیوں کے ساتھ ایک نوجوان کو موبائل چوری کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

LOADING...


پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان نے شہری کو موبائل چوری کے شبہ میں پکڑ کر اپنی عدالت لگائی اور اسے رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔



فوٹیج میں ملزمان کو کلہاڑی کے دستوں سے تشدد کرتے اور شہری کو رسیوں سے باندھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاد باغ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ عوام پر تشدد کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔




اشتہار


اشتہار